ہالینڈ کے ٹی یو ڈیلفٹ یونیورسٹی کے انجینیئروں نے دنیا کا سب سے چھوٹا اور خودمختار ڈرون تیار کرلیاہے۔
اس ڈرون کا وزن 72 گرمجبکہ چوڑائی 10 سینٹی میٹر ہے اور یہ دو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔
یونیورسٹی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا خودمختار ڈرون ہے۔
اس ڈرون کو 2 ملین ڈالر کے مصنوعی ذہانت روبوٹک ریسنگ مقابلے کے لیے تیار کیا گیا ہے، روبوٹ دوڑ کی شرط ہے کہ وہ مکمل طور پر خود مختار ہوں اور کسی آپریٹر کی بجائے سافٹ ویئر کی مدد سے پرواز کرے۔
اس ڈرون میں ایک کیمرہ اور ایک پروسیسر نصب ہے لیکن پرواز میں رہنمائی کے لیے خاص طرح کے الگورتھم اور سافٹ ویئر تیار کئے گئے ہیں، یعنی پروسیسر اور کیمرے کا کام الگورتھم سے لیا گیا ہے۔