• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو سمجھ آ گیا ہوگا کہ ایران پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے: جنرل واحدی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سمجھ آ گیا ہوگا کہ ایران پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 ایرانی میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ پاسدارانِ انقلاب جنرل واحدی نے کہا کہ آپریشن میں اسرائیل کے اہم فضائی اڈے اور صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، مجموعی طور پر اسرائیل پر میزائل حملوں میں 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، آئندہ بھی ایسے جوابی اقدامات دہرائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہداف کو متعدد مراحل میں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، تل ابیب میں وزارتِ دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز بھی براہِ راست ایرانی حملے کا نشانہ بنے، آپریشن میں ہمارے اہداف میں سب سے اہم نواتیم، اودا اور تل نوف کے فضائی اڈے تھے۔

ایران کے اسرائیل پر رات بھر میزائل حملے، اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر وقفے وقفے سے پے در پے میزائل حملےکیے گئے، جن میں اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، چوتھا اور پانچواں حملہ علی لصبح اسرائیل پر کیا گیا۔ کم از کم ایک میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے عین وسط میں گرا۔ اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقد س میں سائرن کی آواز یں آتی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے ۔ تہران کے وسط میں بھی کئی دھما کے ہوئے۔ تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے پہلے جمعہ کی رات ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرتے ہوئے 200سے زیادہ میزائل فائر کئے تھے ۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے ۔ 7 مقامات کونشانہ بنایا گیا ۔ 9 عمارتیں مکمل تباہ، سیکڑوں اپارٹمنٹس کونقصان پہنچا۔ 4 اسرائیلی ہلاک 60 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ آپریشن کو وعدہ صادق سوم کا نام دیا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر تنصیب کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ایرانی عوام سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حملوں کا جواب دینے میں کوئی کوتاہی برتی نہیں گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج اسرائیل کو مفلوج کر کے دم لیں گی، صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ صہیونی ریاست کو اپنے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اسرائیل سزا سے بچ نہیں سکے گا۔

جنرل واحدی کا کہنا تھا کہ ان فضائی اڈوں پر اسرائیلی فضائیہ کی کمانڈ اور دیگر جنگی مراکز موجود تھے، یہی اڈے ایران پر حالیہ حملے کا نقطۂ آغاز تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دشمن سمجھ بیٹھا تھا کہ کچھ فوجی مراکز کو نشانہ بنا کر ہمیں کمزور کر دے گا اور ہم خاموش رہیں گے، آج دشمن کو اپنی سنگین غلطی کا اندازہ ہو گیا ہے، اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید