اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس تھی کہ چند دنوں میں ایران جوہری بموں کےلیے مواد تیار کر لے گا۔
اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ہم نے مسئلے کے حل کےلیے سفارتکاری کا انتظار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ اپنے تحفظ کےلیے تن تنہا کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور 6 ایٹمی سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی حملوں کے خلاف ایران نے جوابی حملے کرتے ہوئے اس آپریشن کو ’وعدہ صادق سوم‘ کا نام دیا، ایران نے ان جوابی حملوں میں اسرائیلی شہروں پر میزائلوں کی بارش کردی تھی۔