• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارہ حادثہ: مرنے والوں کی تعداد 274 ہو گئی

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے گرنے کی جگہ سے ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرینِ ہوا بازی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ طیارے کے پروں میں بظاہر خرابی تھی، طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی جہاز احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد گر گیا تھا، طیارہ دوپہر ایک بج کر 38 منٹ پر لندن کےلیے روانہ ہوا تھا کہ 1 منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 625 فٹ کی بلندی پرایئر ٹریفک کنٹرول سے جہاز کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی عمارت سے جا ٹکرایا تھا جس کے سبب متعدد طلبہ بھی ہلاک ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید