• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کمی، 65 ارب سے 39.5 ارب روپے کردیا گیا

کراچی(سید محمد عسکری اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں کمی کردی گئی ہے گزشتہ برس ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 ارب روپے تھا جو اب بڑھانے کے بجائے کم کرکے 39.5ارب روپے کردیا گیا ہے۔بجٹ میں 11نئے دانش اسکول بنانے کا بھی اعلان کیا گیا، ان میں سے تین دانش اسکول آزاد کشمیر، تین گلگت بلستان، چار بلوچستان اور ایک اسلام آباد میں قائم ہوگا، اس مقصد کے لیے 9 اعشاریہ 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے بھی 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید