• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی

فوٹو: عرب میڈیا
فوٹو: عرب میڈیا 

ایران میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی، مغربی ایران میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کردی۔

 کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی تھی،  سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

محمد پاکپور نے کہا کہ جنگجوؤں کے ساتھیوں نے خودکش دھماکے کرکے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا، سپریم کورٹ کی سزا کی توثیق کرنے پر 9 ملزمان کو پھانسی دے دی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید