امریکا نے فلسطینوں کو امداد دینے والی 5 تنظیموں اور 5 افراد پر پابندیاں لگا دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق امریکا نے الجزائر، ترکیہ، نیدرلینڈز، اٹلی اور غزہ کے 5 خیراتی اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے فلسطین کیلئے امداد جمع کرنے والے 5 خیراتی اداروں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیدیا۔ امریکا نے پابندی کا شکار تنظیموں پر حماس کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بلیک لسٹ امدادی اداروں کی تمام امریکی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ امریکا نے وارننگ دی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔
امریکی حکام کے مطابق انسانی ہمدردی کی آڑ میں خیراتی ادارے دہشتگردوں کو فنڈنگ فراہم کر رہے تھے، غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس سے فلسطینیوں کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کا مقصد سزا نہیں بلکہ رویے کی اصلاح ہے۔