• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی منیب نے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں طلب کرلیا۔

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنےکے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 4 جون کو کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوگا۔

مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق اجلاس کل بعد نماز عصر ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی شہادت کے لئے عوامی نمبر بھی جاری کردیے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنے قمری کیلنڈا کے مطابق بدھ کی عید کا اعلان کرچکے ہیں۔

تازہ ترین