مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف 8 جون کو لندن سے پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا برطانوی دارالحکومت لندن میں 7 جون کومیڈیکل چیک اپ ہو گا، شہباز شریف پُراُمید ہیں کہ ڈاکٹر چیک اپ کے بعد اُن کو سفر کی اجازت دے دیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شہباز شریف پاکستان پہنچتے ہی اپنے بڑے بھائی میاں محمد نواز شریف اور اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وطن آمد کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ملکی صورت حال پر پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔