• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا بھارتی فضائیہ کے طیارے کی تلاش جاری

بھارت میں پیر کو لاپتا ہونے والے بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کی تلاش جاری ہے، بھارتی میڈیا نے اس سے پہلے طیارے کا ملبہ ملنے کی خبر دی تھی.

بھارتی فضائیہ کے مطابق خراب موسم تلاش کے عمل میں رکاوٹ ہے، طیارے کی تلاش میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور ریاستی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے اروناچل پردیش کے جنگلات سے طیارہ کا ملبہ ملنے کی خبر دی تھی، ریاست آسام سے اروناچل پردیش جانے والا بھارتی فضائیہ کا اے این 32 طیارہ پیر کو لاپتا ہوا تھا، طیارے میں بھارتی فضائیہ کے عملے کے تیرہ افراد سوار تھے۔

تازہ ترین