• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھیل سیف الملوک طویل بندش کے بعد کھل گئی

مانسہرہ آنے والے سیاح میلوں کی مسافت طے کر کے ناران، کاغان آئیں اور جھیل سیف الملوک کا نظارہ نہ کریں تو سارا سیر سپاٹا پھیکا لگتا تھا۔

عید پر سیاحوں کے لیے یہ خوشی کی خبرہے کہ مانسہرہ میں 10 ہزار 578 فٹ کی بلندی پر واقع جھیل سیف الملوک کو 5ماہ کی طویل بندش کے بعد کھول دیا گیاہے۔

ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان ویلی کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ کے مطابق سردی کے موسم میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے جھیل روڈ بند ہو جاتا ہے،تاہم اب رکاوٹیں صا ف کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال صرف ہزاروں افراد جھیل سیف الملوک دیکھنے کے لیے ناران آتے ہیں۔

سیٹھ مطیع اللہ نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری اداروں کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت ہم نے جھیل کے راستے سے تمام رکاوٹیں دور کرکے اسے سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے تاکہ عیدپر ناران آنے والے سیاحوں کی خوشی دوبالا ہو جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شدید برف باری کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ بند ہو گیا تھا، جھیل روڈ سے برف صاف ہوئی تو اب سیاحوں کا رش ہونے لگا ہے۔

سیاحوں کی کثیر تعداد برف کے گلیشئیرز عبور کرکے جھیل تک پہنچنا پسند کرتی ہے۔

تازہ ترین