• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناران، برف باری سے بند جھیل سیف الملوک سڑک کھل گئی


مانسہرہ کے پر فضا مقام ناران میں غیر متوقع برف باری سے بند ہونے والی جھیل سیف الملوک سڑک کوایک ہفتے بعد کھول دیا گیا ہے۔

مانسہرہ آنے والے سیاح میلوں کی مسافت طے کر کے ناران، کاغان آئیں اور جھیل سیف الملوک کا نظارہ نہ کریں تو سارا سیر سپاٹا پھیکا لگتا تھا۔

اب سیاحو ں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ جھیل سیف المکوک سڑک کے 13کلو میٹر کے دشوار گزار حصے سے برف ہٹا کر اسے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ایک طرف سیاح خوش ہیں تو دوسری طرف ڈرائیور اور ہوٹل مالکان بھی سیاحوں کو طلمساتی جھیل کی طرف آتادیکھ کر اپنا روزگار پھر سے چمکتادیکھ رہے ہیں۔

ناران، کاغان اور جھیل سیف الملوک کا سرد موسم، یخ بستہ ہوائیں، برف اور چمکیلی دھوپ سیاحوں کی ساری تھکن دور کر دیتی ہے۔

تازہ ترین