مانسہرہ میں سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹورسٹ پولیس فورس اور ٹورسٹ انفارمیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
مانسہرہ میں عید کےساتھ سیاحت کے موسم کا آغاز ہو گیا ہے اور ملک بھر سے سیاح جوق درجوق مانسہرہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
ضلع بھر میں سیاحوں کی سہولت کی خاطر80جوانوں پر مشتمل ٹورسٹ پولیس فورس قائم کر دی گئی ہے، سیاحوں کی بروقت مدد کے لئے4 سہولیاتی مراکز اور انکی بہتر رہنمائی کے لئےمانسہرہ کے داخلی راستے پر ٹورسٹ انفار میشن سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک کی روانی کے لئے107ٹریفک اہلکار اور 700 افسران اور جوان مختلف مقامات پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔