• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم کب کیا کردے کچھ نہیں کہہ سکتے ، کرونارتنے


سری لنکن کرکٹ ٹیم کےکپتان کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا کہ یہ کب کیا کردے۔

کرونا رتنے نے برسٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ پاکستان کیخلاف تین سو رنز بورڈ پر ہوں تو بولرز دفاع کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں ہماری ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے، کل بہترین کھیل پیش کریں گے۔

کپتان سر ی لنکا نے کہا کہ افغانستان کیخلاف جیت سے حوصلے بلند ہوئے ہیں جبکہ فلیٹ وکٹ ہے بیٹنگ لائن اپ پہلے جیسی ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم خراب کرتی ہے تو ہر کسی کو برا لگتا ہےاور اگر میچ کے دن اچھا کریں تو کسی بھی سائیڈ کو ہراسکتے ہیں۔

تازہ ترین