پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور زمبابوے کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین گرانٹ فلاورنے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کنڈیشن میں ٹھیک نہیں کھیلے، انگلینڈ کیخلاف ٹیم نے ہر طرح سے اچھا کھیل پیش کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد بھی کام جاری رکھنا چاہوں گا لیکن فیصلہ پی سی بی کو کرنا ہے۔
گرانٹ فلاور نے کہا کہ بابر اعظم کے کھیل میں کافی نکھار آیا ہے، انکا اسٹرایئک ریٹ بھی بہتر ہوا ہے، تاہم انھوں نے کچھ تکنیکی غلطیاں بھی کیں، ورلڈ کپ کا پریشر بھی تھا۔
ورلڈ کپ کا یہ فارمیٹ کافی اچھا ہے، ہر ٹیم ہر کسی سے کھیلتی ہے، انھوں نے اکہ کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا، کھلاڑی فوکسڈ ہیں اور ان کو معلوم ہے کہ ان پر کیا ذمہ داری ہیں۔
پاکستانی بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم ممکن ہے کہ کل بغیر کسی تبدیلی کے ہی میدان میں اترے،انگلینڈ کا میچ جیتنے کے بعد پریشر کافی کم ہوا ہے۔