امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرانس کے شہر نارمنڈی پہنچ گئے، جہاں وہ آج ڈی ڈے کی پچھترسال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ 6 جون 1944 کے حوالہ سے منعقد ہونے والی تقریب میں فرانسیسی صدر ایمانیول ماکغوں، امریکی صدر ڈونل ٹرمپ کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان، فوجی حکام اور دیگر اہم رہنما شرکت کرینگے۔
علاوہ ازیں اس موقع پر دوسری عالمی جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجی افسران بھی شامل ہیں، جن میں زیادہ تر فوجیوں کی عمریں نوے برس سے زیادہ ہے۔75 سال قبل فرانس کے شہر نارمنڈی کے ساحل پر اتحادی فوجوں نے لینڈ کیا تھا اور نازی جرمنی کو شکست ہوئی تھی ۔