• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فردوس عاشق کا انتظار ختم ہوا، شہباز شریف 9 جون کو وطن پہنچ رہے ہیں‘

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فردوس ‎عاشق اعوان صاحبہ آپ کی آنکھوں کا انتظار ختم ہوا، شہباز شریف 9 جون کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، ‎شہباز شریف واپس آ گئے ہیں لیکن سرکاری بسوں اور دوائیوں میں آپ کی کرپشن کا جواب نہیں آیا؟

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی سچ بتائیں کہ نواز شریف کے دور میں آپ کی بجلی اور گیس کا بل کتنا تھا؟

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فردوس باجی جھوٹی ترجمانی نہ کریں، آپ صرف نواز شریف اور عمران نیازی کے دور کے اپنے بجلی اور گیس کے بل ٹوئیٹ کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فردوس باجی بتائیں کہ آپ کی حکومت کی خواہش کے مطابق عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں یا نہیں؟ 

تازہ ترین