دبئی میں راشدیہ کے قریب عمانی بس کو حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری سمیت 17 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق پاکستانی محمد شفیق کا تعلق راجن پور سے تعلق تھا جبکہ زخمیوں میں ایک پاکستانی مسافر بھی شامل ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار بس شیخ محمد بن زیاد روڈ پر ایک سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 17افراد ہلاک جبکہ3شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کے وقت بس میں 31 افر اد سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات جارہی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور نے گاڑیوں کی سڑک سے بس میڑو اسٹیشن میں گھسانے کی کوشش کی ،جس پر حا دثہ ہو گیا۔