مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اتوار 9 جون کو صبح لندن سے لاہور پہنچیں گے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے مزید کہا کہ جھوٹے، نالائق اور نااہل مخالفین منفی سیاست کے لیے مصنوعی بیانیے کا سہارا تلاش نہ کریں۔
ترجمان مسلم لیگ نون کا مزید کہنا ہے کہ دو درجن ادھارے اور جھوٹ بولنے والے ترجمانوں میں سے نصف نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کی وطن واپسی سے حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔