• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سری لنکا کا میچ بارش سے متاثر ہونےکاخدشہ


برسٹل میں کالی گھٹائیں چھا گئیں،بادلوں کی گھن گرج اور تیز بارش شروع ہوگئی ، پاکستان سری لنکا کا میچ بارش سےمتاثر ہونےکاخدشہ ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا ہے ۔

برسٹل میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے رات تک تیزبارش ہوسکتی ہے،جس کی وجہ سے آج ہونے والا میچ متاثر ہونے کا قومی امکان موجود ہے۔

میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

گزشتہ روز مییا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے گا جبکہ سری لنکن کپتان کرونا رتنے بھی اچھی کارکردگی کے لیے پُراُمید ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے ناٹنگھم میں میزبان انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا نے افغانستان کے خلاف فتح حاصل کی ہوئی ہے۔

تازہ ترین