• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

حکومت نے نئے بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری پکڑلی، غیر رجسٹرڈ انڈسٹریل اور کمرشل صارفین پر سیلز ٹیکس پانچ فیصد سے بڑھا کر بیس فیصد کرنے کی سفارش جبکہ نان فائلرز کے بزنس کلاس ایئر ٹکٹ پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح دُگنی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

حکومت کی طرف سےغیر رجسٹرڈ انڈسٹریل اور کمرشل صارفین پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن صارفین کا بل 20 ہزار روپے ماہانہ سے زائد ہوگا ان پر یہ ٹیکس لگے گاجبکہ مالدار طبقے کے لیے این ٹی این کی شرط لازمی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سالانہ 10 لاکھ روپے بجلی کا بل ادا کرنے والے گھریلو صارفین کو این ٹی این دکھانا ہوگا،جبکہ بزنس کلاس میں سفر کرنے والے نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی سفارش بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے لیے بزنس کلاس ایئرٹکٹ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین