اسلام آباد ( فاروق/ اقدس ) عالمی میڈیا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے امکانات کی خبریں، قیاس آرائیاں اور دعوے۔
دورہ ہوا تو امریکی صدر سے 6 ماہ میں تیسری بار ملنے والی پاکستان کی پہلی عسکری شخصیت ہونگے، ممکنہ ملاقات میں غزہ فورس کا معاملہ مرکزی نکتہ ہو سکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے اہمیت رکھنے اور مصدقہ خبروں کے حوالے سے غیر متنازعہ ساکھ رکھنے والے کئی نشریاتی اداروں نے امکان اور دعوے کے ساتھ یہ تجزیہ اور خبر دی ہے کہ پاکستان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر ائندہ ہفتوں میں واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں جس میں ان کی اولین مصروفیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔
اس قیاس اور توقع کے مطابق اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ پاکستان جمہوری حکومت کی پہلی عسکری شخصیت ہوں گے جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران تیسری مرتبہ امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔