• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر نے لٹیروں کے ٹولے کی نیندیں حرام کر دی ہیں، ملک لوٹنے والے تمام چور ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے۔

شہباز گل نے لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خا قان عباسی نیب اور دیگر اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اپنے کھاتوں کا حساب دیں، جمہوریت کی آڑ میں احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں24ہزار ارب کے بیرونی قرضے کہاں لگائے حساب دینا پڑے گا، عمران خان نے عزم کر رکھا ہے کہ ملکی خزانے سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ان دو خاندانوں کے اثاثوں میں ہزاروں گنا اضافہ کیسے ہوا؟

شہباز گل نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف وہی منصوبے بنائے جہاں سے انہیں کمیشن ملا، پنجاب اور سندھ میں کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنائے گئے، ماضی میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج چھایا رہا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی اخلاقی پستی کے تشفی طلب علاج کے لیے وزیراعظم نے ہائی پاورڈ کمیشن قائم کر دیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سڑکوں پر گھسیٹنے کا واویلا کرنے والے اب زرداری کے پروڈکش آرڈر کا مطالبہ کر رہے ہیں ہے۔

تازہ ترین