• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ: آج انگلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا

ورلڈکپ کا ایک اور بڑا میچ آج کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں آج میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ورلڈ کپ کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر میزبان انگلینڈ کی پوزیشن چوتھی جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

جیت کی صورت میں ویسٹ انڈیز ٹاپ ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

آج کے میچ میں بھی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔واضح رہے اگرمیچ نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پرگزارا کرنا پڑے گا۔

گزشتہ روز بھارت اورنیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا تھا جس کےباعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

تازہ ترین