• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریشانیوں سے نہ گھبراؤ، زندگی کو آسان بناؤ

آج کل ہر دوسرا نوجوان ذہنی تنائو، پریشانی اور اضطراب کا شکار نظر آتا ہے، کسی کی زبان پر کالج، یونیورسٹی کی زیادہ فیسوں کا شکوہ ہے تو کوئی بیروزگاری، معاشی تنگ دستی اور گھریلو حالات سے پریشان ہے لیکن سیانے کہہ گئے ہیں کہ مشکلات و پریشانیوں کا رونا جتنا رویا جاتا ہے، ان میں اتنا ہی اضافہ ہوتا ہے۔ ہم آج اپنے نوجوان دوستوں کو کچھ ایسی تدابیر بتا رہے ہیں جن کو ذہن میں رکھتے ہوئے اگر زندگی گزاری جائے، تو پریشانیاں و مشکلات کم ہوسکتی ہیں۔

-1 وہ گھر جس کے صحت سے درخت کاٹ دیا جائے، کبھی آباد نہیں رہتا۔ اگر آپ کے گھر میں اگر کوئی پرانا درخت ہے تو اسے ہرگز ہرگز نہ کاٹیں۔

-2 جس گھر سے پرندوں، جانوروں اور چونٹیوں کورزق ملتا رہے، اس گھر سے کبھی رزق ختم نہیں ہوتا، آپ تجربہ کر کے دیکھ لیں۔ پرندوں، بلیوں کتوں اور چونٹیوں کو کھانا دانا اور پانی ڈالنا شروع کر دیں، گھر کا کچن بند نہیں ہوگا، رزق کے دروازے کھلے رہیں گے۔

-3 اللہ تعالیٰ غریبوں میں کپڑے تقسیم کرنے والوں کو کبھی بے عزت نہیں ہونے دیتا۔ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کے مخالفین آپ کو بے عزت نہ کر سکیں تو غرباء میں کپڑے تقسیم کرنا شروع کر دیں بالخصوص غریب بچیوں کو لباس اور چادریں لے کر دینا شروع کر دیں۔ آپ مرنے کے بعد تک باعزت رہیں گے۔ آپ کا بڑے سے بڑا مخالف بھی آپ کی بے عزتی نہیں کرسکے گا۔

-4 آپ اگر اپنی زندگی میں شکر اور اطمینان لانا چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کو کھانا کھلانا شروع کر دیں، آپ کا دل اطمینان کی نعمت سے مالا مال ہو جائے گا۔ آپ کو اولیاء کرام کی ذات میں اطمینان نظر آتا ہے، یہ اطمینان تواضع کی دین ہے، آپ بھی متواضع ہو جائیں، آپ کی زندگی سے لالچ کم ہو جائے گا، آپ مطمئن ہو جائیں گے۔

-5 آپ اگر صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو آپ غرباء کا علاج کرانا شروع کر دیں، آپ کی صحت بہتر ہو جائے گی، جو بھی دوا کھائیں گے وہ دوسرے مریضوں کے مقابلے میں آپ پر زیاد اثر کرے گی۔ آپ جو بھی خوراک کھائیں گے، وہ آپ پر زیادہ اثر کرے گی۔

-6 اگر دنیاوی مشکلات کا شکار ہیں تو آپ کوئی گلی، کوئی سڑک بنوا دیں، اللہ تعالیٰ آپ کی ہر مشکل کا راستہ نکال دے گا، آپ کا ہر بند دروازہ کھل جائے گا۔

-7 اگر ڈیپریشن کا شکار ہیں تو آپ دوسروں کے لئے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کریں، کنواں کھدوا دیں، غریب کے گھر موٹر لگوا دیں یا پھر گھر کے سامنے ٹھنڈے پانی کا کولر رکھ دیں، آپ کا ڈپریشن ختم ہو جائے گا کیوں؟ کیوں کہ ڈپریشن آگ ہوتا ہے اور پانی ہر آگ کو بجھا دیتا ہے۔

-8 کتابیں بہتر دوست ہوتی ہیں، آپ اچھے دوست چاہتے ہیں تو آپ لوگوں میں کتابیں تقسیم کرنا شروع کر دیں، لائبریری بنوائیں، کبھی دوستوں کی کمی کا شکار نہیں ہوں گے۔ آپ کو دنیا کے ہر کونے میں دوست ملیں گے۔

-9 اگر طاقتور بننا چاہتے ہیں تو سادگی اختیار کر لیں، دنیا کی کوئی طاقت آپ کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔ اللہ تعالیٰ نے سادگی میں طاقت رکھی ہے۔

تازہ ترین