• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ کی بجٹ تقریر میں قائداعظم ، بھٹو کی تقاریر کا حوالہ

کراچی(رفیق بشیر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقریر 2019.20 52صفحات پر مشتمل تھی، انہوں نے بجٹ تقریر میں اختیارات کو نچلی سطح تک پہنچانے کا اعلان کیا،وزیراعلی نے میں کئی موقع پر قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کی تقاریر کو ڈ کیا، ان کاکہنا تھا کہ قائد اعظم نے ’’یہ ذمہ داری ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح نے سونپی ہے، جب انہوں نے کہا تھا کہ تمہیں اپنی سر زمین میں جمہوریت کی بقا، سالمیت، استحکام ، سماجی انصاف اور مساوات کی حفاظت کرنی ہے، ایمان نظم و ضبط کی پاسداری کرتے ہوئے اور اپنی ذات کو بالائے طاق رکھ کر سچی لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی سے کوئی ایسی چیز نہیں جیسے حاصل نہ کیا جاسکے ‘‘سید مراد علی شاہ نے سابق صدر آصف زر داری کے متعلق کہا کہ ہم کو تمام آئیڈیاز اور جمہوریت کے حقیقی چیمپن کے روپ میں دیکھتے ہیں، ‘‘جبکہ ہم میں خدمت کا جذبہ شہر ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو سے ملا ہے، ہم پیپلز پارٹی کے نظریات کے تحت پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں ، وزیر سید مراد علی شاہ جن کے پاس وزیر خزانہ کا قلم دان بھی ہے، وزیراعلیٰ نے ایف بی آر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ کو 117.5ارب روپے کم ملیںاور سالانہ ترقیاتی منصوبے میں وفاقی حکومت نے سندھ کونظر انداز کردیا ہے۔

تازہ ترین