• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو، ملازمین کا احتجاج جاری،وی سی آفس کا گھیراؤ،طلبہ پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ اردو غیر تدریسی ملازمین کا احتجاج جمعہ کو بھی جاری رہا، تمام دفاتر کو تالے لگا دئیے گئے جس کی وجہ سے طلبا کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے غیر تدریسی ملازمین نے عبد الحق اور گلشن کمپس کے ملازمین نے وی سی رجسٹرار افس سمیت ایڈمن بلاک کا گھیراو کیا ہوا ہے جس سے تمام دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔مظاہرین نے ملازمین کے لیو انکیشمنٹ دینے اور عید الاونس میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے ، ملازمین نے بینرز اوزاں کر رکھے ہیں جن میںموجودہ ڈائرکٹر فائننس کو فوری برطرف کرکے جامعہ میں اعلی سطح پر ہونے والے گھپلوں کا نیب کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ درین اثناوفاقی اردو یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ اردو کے غیر تدریسی ملازمین کی جانب سے لیو انکیشمنٹ کے غیر قانونی مطالبے کو نامنظورکرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
تازہ ترین