• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’پاکستانی معیشت اب ٹیک آف کرے گی‘
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اب ٹیک آف کرے گی۔

بنی گالہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں اور سینئر رہنمائوں کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ،وفاقی وزیر عمر ایوب،وفاقی وزیر مراد سعید، سینیٹر فیصل جاوید، جہانگیر ترین، فردوس عاشق اعوان، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے،کٹھن راستہ تھا جو طے کرلیا ہے،اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن جلد قائم کیا جائے گا،جس کا مقصد 24 ہزارارب کے قرضوں کا حساب لگانا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا جبکہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق اقدامات پر بریف کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اجلاس میں زراعت پالیسی سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 30فیصد کمی آئی ہے، احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے بڑھاکر191 ارب تک لے گئے ہیں کیوںکہ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین