• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پاس باصلاحیت میچ ونرز ہیں، عامر سےمقابلہ نہیں، کوہلی

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس کئی باصلاحیت میچ ونرز ہیں۔ہمیں ان کی قوت کے بجائے اپنی ٹیم پر توجہ دینا ہے۔پاکستان کو ہرانے کے لئے ہمارے گیارہ کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ان کا اور محمد عامر کا کوئی مقابلہ نہیں کیوں کہ کسی ایک بولر سے مقابلہ کبھی ان کے ذہن میں نہیں ہوتا۔ ان کے سامنے بولر کوئی بھی ہو، ان کا فوکس صرف گیند پر ہوتا ہے، کسی ایک بولر کے ساتھ مقابلہ کبھی ذہن میں نہیں رکھا ۔انہوں نے کہا کہ شیکھر دھون کا نہ ہونا ایک دھچکا ضرور ہے ، پاک بھارت میچ کے سب سے مزاحیہ لمحے ان کا کہنا تھا کہ آٹھ سال پہلےموہالی میں سیمی فائنل کے دوران شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کے درمیان ہونیوالی گفتگو سن لی تھی جس پر اپنی ہنسی نہیں روک پایا تھادوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے دوستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں پر بیٹھ کر میچ دیکھیں اور مجھ سے مفت ٹکٹ مانگنے کی زحمت نہ کریں۔ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کے گنجائش 25ہزار تماشائیو ں کی ہے۔زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو گراونڈ میں لانے کے لئے ایک عارضی اسٹینڈ بنایا گیا ہےجو پائپوں کے سہارے کھڑا ہے۔اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ کے باہر بلیک ٹکٹ بیچنے والوں کے لئے وارننگ جاری کی گئی ہے۔سو پاونڈ والا ٹکٹ ایک ہزار پاونڈ میں فروخت ہورہا ہے۔

تازہ ترین