• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی ہاٹ سپاٹ ایریا میں پرواز پر تشویش

لندن ( نیوز ڈیسک ) آرمی کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کو چند ہفتوں کے دوران دوبار آسمان کے ’’ ہاٹ سپاٹ‘‘ ایریا میں ہلکے طیاروں کے انتہائی قریب سے پرواز کرنے کے باعث تشویش میں اضافہ ہو گیا۔ یو کے ایئرپروکس بورڈ جس نے ہیلی کاپٹروں کی طیاروں کے نزدیک پرواز کے بارے میں تحقیقات کی تھی ، اس نے ایسیکس میں برچ کے اوپر ایسے دو واقعات پیش آنے کی تفصیل دی ۔ تحقیقات کاروں نے کہا ہے کہ اس طرز کے دوسرے کیسز بھی ہوچکے تھے اور اپاچی ہیلی کاپٹر فورس کو ’’ یہ امر پیش نظر رکھنا چاہئے تھا‘‘۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ تمام فضائی واقعات کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔ وزارت کی جانب سے ایئرپروکس رپورٹس میں دی گئی تمام سفارشات کا خیرمقدم کیا جائے گا اور ایسے واقعات کا دوبارہ اعادہ روکنے کے لئے ہم جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کیا جائے گا۔ رپورٹ شدہ واقعہ میں سفولک میں واٹیشام ایئرفیلڈ کے اپاچیز اور ایک ہلکا طیارہ ملوث تھا۔7 اگست 2018 کو ایک اپاچی پائلٹ نے رپورٹ دی کہ وہ ایک ہلکے طیارے کے 100 فٹ (30 میٹر) قریب پہنچ گیا تھا حالانکہ ریڈار سے ظاہر ہوا کہ یہ فاصلہ 400فٹ (121میٹر) تھا۔ دوسری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک اپاچی پائلٹ نے رپورٹ دی کہ26 ستمبر 2018 کو وہ 1250فٹ ( 381میٹر) کی بلندی پر واٹیشام ایئر فیلڈ پر محو پرواز تھا کہ اس نے 1640فٹ( 500میٹر) کے فاصلہ پر ایک طیارہ دیکھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ 200فٹ (60میٹر) کے نزدیک سے گزر گیا۔
تازہ ترین