• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی‘ نیا پاکستان پراجیکٹ ہاوسنگ سکیم جی ٹی روڈکے قریب بنے گی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں نیا پاکستان پراجیکٹ کی ہائوسنگ سکیم جی ٹی روڈکے قریب بنائی جائیگی۔ اس سلسلے میں راولپنڈی میں ایریا ڈیویلپمنٹ سکیم تھری کے انتخاب کا جائزہ لیا گیا۔ جی ٹی روڈ کے قریب دو ایکٹر رقبے پر مجوزہ ہائوسنگ سکیم زیرغور ہے جہاں پانی‘ بجلی کی سہولیات باآسانی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ہائوسنگ کمیٹی راولپنڈی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب ہائوسنگ سوسائٹی کے ذریعے سرکاری محکموں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات سے مزین ہائوسنگ سکیمز فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا کی جانب سے مختلف ایجنڈا پوائنٹس زیربحث لائے گئے۔ اجلاس میں گلزار قائد کے علاقے میں پولیس چوکی اور مسجد کی تعمیر کیلئے متبادل جگہوں پر غور کیا گیا اور ضلع کونسل کو ہدایت کی گئی کہ اس بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ سکیم ون خیابان سرسید کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صدر کو ہدات کی گئی کہ 3کنال 9مرلے مختص جگہ پر رپورٹ مرتب کریں۔
تازہ ترین