• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں نے ضروری معلومات فراہم کر دیں، ایف بی آر

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام بینکوں نے ضروری معلومات فراہم کر دی ہیں،جن بینک اکاؤنٹس سے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی ہوئی ان کا ڈیٹا مل چکا ہے جس کی اسکروٹنی کی جارہی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریو نیوکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام بینکوں نے ایف بی آر کو ضروری معلومات فراہم کر دی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے معلومات دینے پر تمام بینکوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جن بینک اکاونٹس سے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی ہوئی ان کا ڈیٹا مل چکا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ غیر ظاہر شدہ رقوم کو ٹیکس ایمنسٹی میں ظاہر کیا جاسکتا ہے۔

ٹیکس ایمنسٹی کی مدت 30 جون ہے،30 جون کے بعد غیر ظاہر شدہ رقوم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین