• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین میں زلزلے سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں ،134 افراد زخمی

چین میں زلزلے سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں ،134 افراد زخمی
فائل فوٹو

بیجنگ (جنگ نیوز )چین میں 6شدت کے زلزلے سے 12افراد ہلاک جبکہ 134زخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر بھی مجبور ہوگئے ہیں۔یبن شہری حکومت کا کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں چینگننگ کاؤنٹی میں 9 افراد ہلاک جبکہ ککژین کاؤنٹی میں دیگر 3 افراد ہلاک ہوئے۔


فرانسیسی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی چین میں آنے والے 6شدت کے زلزلے سے ہلاکتیں 12 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ درجنوں تعمیرات کے منہدم ہونے یا انہیں نقصان پہنچے سے 4 ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین