• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شہرہ آفاق ڈچ مصور وین خوخ کی جانب سے خودکشی میں استعمال کیا جانے والا زنگ آلود ریوالور ریکارڈ قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کر دیا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے آکشن ہاؤس میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی وین خوخ کی پستول کو ایک ایک شخص نے ایک لاکھ 83ہزار ڈالر میں خریدا۔

وین خوخ نے مسلسل ذہنی مسائل اور بیماریوں سے لڑنے کے بعد تنگ آکر 1890 میں 37 سال کی عمر میں خود کو اسی پستول سے زخمی کر لیا تھا اور وہ کچھ دن بعد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

معروف مصور وین خوخ کو اپنی زندگی میں انتہائی کم عمری میں ہی شہرت مل گئی تھی تاہم موت کے بعد وہ بے انتہا مشہور ہوگئے اور ان کی پینٹنگز ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے لگیں۔

تازہ ترین