برطانیہ میں مصنوعی ذہانت کی حامل روبوٹ آرٹسٹ کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کر دیے گئے ۔
برطانیہ میں متعارف کی گئی Ai-Daنامی روبوٹ فنکارہ آنکھوں پر نصب کیمرے اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ہاتھ سے کینوس پر اسکیچ، تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحدعام ہوتا جا رہا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لیے ہیں وہیں روبوٹس نے آرٹ کی دنیا میں بھی انٹری دیدی ہے،صرف یہی نہیں روبوٹس اب اپنے فن پاروں کی نمائش بھی کرتے نظر آئیں گے۔
آئی ڈا کی تیار کی گئیں8 ڈرائنگ، بیس پینٹنگز، 4 مجسمے و دیگر فن پارے Barn Galleryآرٹ گیلری میں نمائش کیلئے پیش کردیے گئے ہیں اور صرف یہی نہیں روبوٹ آرٹسٹ کا تیار کردہ ایک فن پارہ 1ملین پاؤنڈزسےذائدمیں نیلام بھی ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ پہلی بار ایک روبوٹ آرٹسٹ کے فن پارے نمائش کیلئے پیشکیے جارہے ہیں جبکہ یہ نمائش 6جولائی تک جاری رہے گی۔