کویت میں ملک سے وفاداری کی خلاف ورزی پر 38 شہریوں کی شہریت منسوخ کر دی گئی۔
کویت سٹی سے میڈیا رپورٹ کے مطابق الجزیرہ لائنز تنظیم سے تعلق پر 5 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی۔
کویتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی مالی معاونت کیس میں 11 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی۔
کویتی میڈیا کے مطابق ابدالی سیل کیس میں 22 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی۔