• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمانتھا اب کس طرح کی فلمیں کرنا چاہتی ہیں؟

بھارتی اداکارہ سمانتھا پربھو نے حالیہ برسوں میں تامل فلمیں سائن نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

اُن کی آخری تامل فلم وگنیش شیون تھی اور اب اُن کا اگلا پروجیکٹ رخت براہمند ہے، جو راج اینڈ ڈی کا پروجیکٹ ہے۔

37 سالہ سمانتھا پربھو نے بتایا کہ وہ اب کس نوعیت کے پروجیکٹس کرنے کی متلاشی ہیں اور اس معاملے میں فلمساز جوڑی راج اینڈ ڈی کے کے کردار پر کھل کر بات کی۔

تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے حالیہ دنوں میں تامل فلمیں نہ کرنے کے سوال پر کہا کہ وہ اب ایسے پروجیکٹ نہیں کرنا چاہتیں جن میں اُن کی زیادہ ضرورت نہیں ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت ساری آسان فلمیں کرنا مشکل نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں زندگی کے اُس موڑ پر آگئی ہوں کہ مجھے وہ پروجیکٹ کرتے ہوئے ایسی پرفارمنس دینی ہے، جیسے وہ آخری ہو۔

سمانتھا پربھو نے یہ بھی کہا کہ میں اثر انگیز کردار نبھانا چاہتی ہوں، بتائیں اگر مجھے پروجیکٹ پر 100 فیصد یقین نہیں تو میں خود کو اس کےلیے کیسے تیار کرسکتی ہوں؟

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس معاملے میں راج اور ڈی کے نے خراب کردیا ہے، دونوں مجھ سے ’دی فیملی مین سیزن 2، سیٹاڈل: ہنی بنی اور اب رخت براہمند میں ایسے چیلنجنگ کردار ادا کروائے کہ کام سے متعلق میری خواہش ہی بدل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں، جنہیں کرکے مجھے اچھا لگتا ہے اگر یہ احساس مجھے روز نہیں ملتا تو کام کرنے کو جی بھی نہیں چاہتا، بات یہ ہے کہ اب میں خود کو اپنی پسند نیچے نہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید