• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ہندو مذہبی اجتماع میں بھگدڑ، 14افراد ہلاک، 60زخمی

نئی دہلی(اے ایف پی، اے پی پی)بھارتی ریاست راجستھان میں ہندوئوں کے مذہبی اجتماع میں طوفانی ہوائوں سے شامیانے اکھڑنے کے باعث بھگدڑ مچنے سے 14افراد ہلاک، 60زخمی ہوگئے۔طوفانی ہوائوں سے شامیانے گرنے پر لوگ ایک دوسرے کے پائوں تلے روندے گئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارمر ضلع کے علاقہ جیسووال میں کھلی جگہ پر شامیانے لگاکر ’رام کتھا‘ کے نام سے جاری ہندو مذہبی اجتماع میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ اچانک چلنے والی گرد آلود طوفانی ہوائوں نے شامیانے اکھاڑ دئیے، ناگہانی صورتحال میں بھگدڑ مچنے سے ایکدوسرے کے پائوں تلے روندے جانے اور شامیانوں میں نصب پائپ گرنے سے 14 افراد جان سے گئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین