• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین فٹبال:فرانس کو کپتان نے کوارٹر فائنل میں پہنچادیا

یرس (شکیل یامین کانگا/ نمائندہ خصوصی) فرانسیسی کپتان امانڈائنی ہینری کے اضافی وقت میں گول کی بدولت فرانس نے برازیل کو 2۔1سے شکست دیکر فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ میچ مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر تھا۔ دوسرا ہاف سنسنی خیز رہا۔ 52ویں میں منٹ میں ویلارائی گاون نے میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ البتہ نو منٹ بعد ہی برازیل نے مقابلہ برابر کردیا۔ مقررہ وقت پر میچ برابر ہونے پر 15منٹ کا اضافی وقت دیا گیا جس میں امانڈائنی نے گول کرکے فرانس کو ٹاپ ایٹ میں پہنچا دیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فرنچ ٹیم کے کوچ کورینے ڈایکرے نے کہا کہ برازیل کے خلاف کامیابی کے بڑا اعزاز ہے۔ اگرچہ ہماری کارکردگی معیار کے مطابق نہیں تھی لیکن پھر بھی ہم نے کامیابی حاصل کی۔ اب کوشش ہوگی کہ کوارٹر فائنل میں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلا جائے اور فائنل جیت کر ملک کو تحفہ دیا جائے۔
تازہ ترین