• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مالی پوزیشن بہتر،ماہانہ ریکوری 10 کروڑ روپے ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مالی پوزیشن بہتر،ماہانہ ریکوری دوبارہ بڑھ کرنوسے دس کروڑ روپے ماہانہ ہوگئی،ادارے کی ریکوری میں اضافے اور مالیاتی ڈسپلن قائم ہونے کے باعث ملازمین کی تنخواہیں ہرماہ ادا کئے جانے کی امید پیدا ہوگئی کے ڈی اے ذرائع نے بتایاکہ اب صرف ایک ماہ کی تنخواہ تاخیر کا شکار ہے کے ڈی اے کی گزشتہ چند ماہ سے ریکوری کم ہوکر ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے رہ گئی تھی جس کی وجہ سے ادارہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھا کے ڈی اے کے ریگولرملازمین کی تعداد 3 ہزار 2 سو ہے جس میں 11 سوتعداد افسران کی ہے جبکہ اس کے علاوہ 750 کنٹریکٹ ملازمین اور 51 ورک چارج ملازمین ہیں اسی طرح 3 ہزار 6 سو ریٹائرڈ ملازمین ہیں تنخواہیں اور ریٹائرڈملازمین کی پنشن وغیرہ ملاکر ماہانہ مجموعی طور پر 31 کروڑ روپے درکار ہوتے ہیں کے ڈی اے کو اس وقت حکومت سندھ گرانٹ کے طور پر ماہانہ 20 کروڑ 40 لاکھ روپے دیتی ہے جبکہ ادارے کی اپنی ریکوری 8 سے 10 کروڑ روپے تک جاپہنچی ہے اس طرح کے ڈی اے اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے کی پوزیشن میں آگیاہے۔
تازہ ترین