• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر پورہ میں کل سے مجرموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنیکا فیصلہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد علی خان گنڈا پور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ منصور امان کی ہدایت پر اکبر پورہ کی بیس نواحی علاقوں میں مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کرتے ہوئے چھبیس جون سے ڈی ایس پی اظہار شاہ خان اور پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے سٹیشن ہائوس آفیسر جمشید خان خٹک کی قیادت میں مجرموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے لئے پولیس کے پانچ کمانڈوز دستے تشکیل دے کر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ڈی ایس پی اظہار شاہ خان اور پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے سٹیشن ہائوس آفیسر جمشید خان خٹک نے اکبر پورہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کے ٹھکانوں پر دن رات چھاپے مارے جائیں گے مجرموں کو یا تو توبہ تائب ہونا پڑے گا یا جیل جانا پڑے گا۔ آئس فروخت کرنے والوں اور قمار بازوں کے اڈوں پر چھاپے مارے جائیں گے۔ اکبر پورہ و نواحی علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی نوشہرہ کے سابق چیئرمین میاں انعام اللہ جان، تحصیل کونسلر لیاقت علی خان، ناظم سید مکرم شاہ، ناظم جہان زیب خان، نائب ناظم سید وکیل شاہ اور نائب ناظم دوستان خان نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ہکا کہ اکبر پورہ کو امان کا گہوارہ بنانے اور جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔
تازہ ترین