• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر وڑائچ نے طالبہ زیادتی کیس میں ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت 29جون تک ملتوی کر دی۔ روات پولیس نے ہاسٹل کی رہائشی طالبہ( ر )کو وسط مئی میں رات دو بجے فیز آٹھ سے اغوا ءکر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین پولیس ملازمین سمیت چار ملزمان راشد منہاس وغیرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔ متاثرہ طالبہ نے اپنے پہلے بیان میں چاروں ملزمان کو نامزد کیا لیکن چند روز بعد عدالت میں پیش ہوکر اپنے پہلے بیان سے منحرف ہوتے ہوئے اپنا بیان دوبارہ قلمبند کروانے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کر دی تھی، عدالت نے طالبہ کے اپنے بیان سے منحرف ہونے کے بعد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
تازہ ترین