• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس


نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔ کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

دوران کانفرنس نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔

تازہ ترین