• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی پاکستان میں احیائے اسلام کیلئے جدوجہدکر رہی ہے،محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان میں احیائے اسلام کیلئے جدوجہد کررہی ہے، جماعت اسلامی صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، تشدد اور دھونس دہمکیوں سے آزادی اظہار اور میڈیا کے نمائندوں کو اپنا ماتحت نہیں بنایا جاسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی برادری کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کیا، ا س موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی سندھ عبدالغفار عمر، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، ریاض صدیقی اور وزیرعلی جمالی بھی موجود تھے، محمد حسین محنتی نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کی حمایت کرتے ہیں لیکن سرمایاکاروں اورعوام کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دے سکتے، ملک آج مہنگائی سمیت جن بحرانوں سے دوچار ہے اسکی ذمہ داربھی سابقہ حکمران جماعتیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کیخلاف حالیہ نیب کی کاروائیوں میں حکومت میں شامل کرپٹ افراد کا بھی پیچھا کیا جائے ۔

تازہ ترین