• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین نیب کی مبینہ ویڈیو پر حکام کوجواب جمع کرنے کیلئے آخری مہلت

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو بارے رٹ میں حکام کو جواب جمع کرنے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب مانگ لیا، جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ سے دائر رٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب آفس میں خواتین کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نیب عظیم داد نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کی خاتون کے ساتھ لیک ہونے والی مبینہ ویڈیو اسلام آباد کی ہے جو عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے یہ عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی جس پر جسٹس اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں نیب کے آفیسر زموجود ہیں اور کام کر رہے ہیں عدالت اس کیس کو سن سکتی ہے عدالت نے نیب کے خلاف کیس پشاور میں نہ سننے کی استدعا کو مسترد کردیا ۔
تازہ ترین