• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزام کافی نہیں، نیب سزا دلوانے کیلئے آمدن سے زائد اثاثوں کا تعین کرے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمی نے سول حکومت کے سب سے بڑے خفیہ ادارہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق ڈی جی و نیب ریفرنس کے ملزم بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز احمد،کیخلاف ظاہری آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ہائی کورٹ کی جانب سے ہونے والی بریت جبکہ ملزم کی اہلیہ اور مبینہ پارٹنر کی ضبط کی گئی جائیدادیں بحال کرنے کے حوالے سے عدنان اے خواجہ اور بیگم نسرین امتیاز کیخلاف دائر کی گئی نیب کی اپیلیں خارج کردی ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ غیر قانونی ذرائع آمدن کا ہمارے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں ۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ آمدن اور زائد اثاثوں کی مالیت کا تعین کرنا نیب کی ذمہ داری ہے لیکن اس کیس میں نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کا تعین نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین