• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگریزی میں تعلیم حاصل کرنیوالے بچے منشیات استعمال کرتے ہیں، شہریارآفریدی

اسلام آباد (اے پی پی،ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر بڑے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات کریں گے، بدھ کو اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کے ادارے، ڈبلیو ایچ او اور انسداد منشیات کی وزارت کے اشتراک سے منشیات کے خاتمہ کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمہ کا عالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بطور شہری ہمیں منشیات کی لعنت کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ اقدامات کو سپورٹ کرنا ہے،دنیا آگے بڑھے، انسانیت کی فلاح کے اس عظیم مقصد کیلئے پاکستان کی کمٹمنٹ کو سراہے اور انسانیت کو اس ناسور سے بچانے کی کوششوں میں ہماری مدد کرے۔

تازہ ترین