• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں نہایت طاقت ور بگولےنے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے لیونگ میں آنے والی طوفانی آندھیوں اور جھکڑوں نے تباہی مچادی، طاقت ور بگولے کے باعث 6 افراد ہلاک جبکہ 200 کے قریب زخمی ہوگئے۔

بگولے نے اپنی زد میں آنے والے گھروں اور کاروں کو تہس نہس کردیا، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بگولے کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں جبکہ درخت اور پول بھی گر گئے۔

تازہ ترین