امریکی ریاست اوکلاہوما میں خطرناک طوفانی بگولے کے باعث2 افرادہلاک جبکہ 29 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما میں طاقتور طوفان اور ہوا کے بگولوں نے بڑے پیمانے پرتباہی پھیلا دی ہے۔
ڈھائی سو کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواوں سے بڑی تعداد میں گاڑیاں اور گھر تباہ ہوگئے جبکہ 29 افراد زخمی بھی ہوئے ۔
حکام کے مطابق طوفانی بگولے کا پھیلاو سوا دو میل تھا جبکہ خدشہ ہے کہ ملبے میں کچھ لوگ دبے ہوسکتے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔