• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: عبدالستار چودھری سے والد کے انتقال پر تعزیت

فرانس کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت عبدالستار چودھری جن کے والد فضیل صفدر چوہدری کا 17 جون کو ڈسکہ پاکستان میں 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، انکی فرانس واپسی پر مقامی کمیونٹی نے ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

عبدالستار چوہدری کے مرحوم  والد کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے ہفتہ کی شام فرانس میں واقع ساحل ریسٹورنٹ (سابقہ لا پیلس ) پر فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد ہوا۔

اس موقع پر حافظ محمد صدیق نے دعا کرائی، جبکہ معروف نعت خواں حافظ معظم نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ تمام کمیونٹی ارکان جن میں اکثریت کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا، نے فرداً فرداً عبدالستار چوہدری سے تعزیت کا اظہار کیا۔بعد ازاں شرکا کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تازہ ترین